تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
ملنا ساگر میں پانی کی پمپنگ کا آغاز

ملنا ساگر میں پانی کی پمپنگ کا آغاز
اتم کمار ریڈی کو ہریش راﺅ کے مکتوب کے بعد آبپاشی حکام کا اقدام
حیدرآباد۔8اگست(آداب تلنگانہ نیوز)محکمہ آبپاشی نے ملنا ساگر میں پانی چھوڑنے کے عمل کاآغاز کیاہے۔تھوگٹہ میں کالیشورم لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ (کے ایل آئی پی)کے حصہ کے طور پر تعمیر کردہ ملنا ساگر میں رنگانائیکا ساگر سے چار پمپوں کے ذریعہ پانی چھوڑاگیا۔پانی کو مڈ مانیر سے اننتا گری ذخیرہ آب تک لفٹ کیاگیا جہاں سے رنگا نائیکا ساگر میں پمپ کیاجارہاہے۔سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ہریش راﺅ نے وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کو اس سلسلہ میں مکتوب تحریر کیاتھا جس کے بعد محکمہ آبپاشی نے پمپنگ کا آغازکیا۔آبپاشی کے عہدیداران ملنا ساگر ذخیرہ آب سے کونڈہ پوچماں ساگر میں بھی پانی پمپ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔



