سنگاریڈی کے وٹ پلی پولیس اسٹیشن میں کانگریس لیڈر کی سالگرہ تقریب
تصاویر وائرل۔سب انسپکٹر کےخلاف کارروائی۔محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم

سنگاریڈی کے وٹ پلی پولیس اسٹیشن میں کانگریس لیڈر کی سالگرہ تقریب
تصاویر وائرل۔سب انسپکٹر کےخلاف کارروائی۔محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم
حیدرآباد9ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)حکمرا ن جماعت کے قائدین کے تئیں اپنی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سب انسپکٹر پولیس نے اتوار کی سہ پہر وٹ پلی پولیس اسٹیشن میں منڈل کانگریس صدر کی سالگرہ منائی۔تقریب کی تصویریں سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اوراس معاملہ میںمختلف گوشوں سے تنقیدوں پرملٹی زونII آئی جی وی ستےہ نارائنا نے ایس آئی کا فی الفور تبادلہ عمل میںلایااورانہیں پولیس ہیڈ کوارٹرس سے منسلک کردیا۔اس بات کا علم ہونے پر کہ اتوار کو منڈل صدرکانگریس پرتا پ رمیش جوشی کی سالگرہ ہے ۔ایس آئی لکشمن نے انہیں پولیس اسٹیشن مدعو کیا اور کانسٹبلس کو سالگرہ کا کیک لانے کی ہدایت دی۔لکشمن اور رمیش جوشی نے سالگرہ کا کیک کاٹا ۔انہوںنے تمام پولیس کانسٹبلس میں کیک تقسیم بھی کیا۔کانگریس کے چند لیڈرس نے مقامی گروپس میں پولیس اسٹیشن میں سالگرہ تقریب کی تصاویر شیئر کیں جو کہ تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔جس پر آئی جی پی نے پیر کو فی الفور کارروائی کی۔آئی جی پی نے واقعہ کی محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم بھی صادر کیا۔سالگرہ تقریب میں شریک کانسٹبلس کو بھی جلد ہی محکمہ جاتی کارروائی کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔



