تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

نرمل کے ہونہار مسلم طلباءکا نیٹ(یوجی)۔2024 میں شاندار مظاہرہ اور ایم بی بی ایس میں داخلہ

ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی
نرمل کے ہونہار مسلم طلباءکا نیٹ(یوجی)۔2024 میں
شاندار مظاہرہ اور ایم بی بی ایس میں داخلہ

نرمل۔10اکتوبر (آداب تلنگانہ نیوز) اسلام میں پڑھنے، لکھنے، تعلیم کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ تاریخ شاہد ہے ان ہی قوموں کو عروج حاصل ہوا ہے۔ جنہوں نے تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوایا۔ قوم کے نوجوان ہی قوم کا اثاثہ اور مستقبل ہوتے ہیں۔ جب یہ نوجوان تعلیمی اور تخلیقی میدانوں میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے اپنا لوہا منواتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں تو اس قوم کی ترقی و عروج یقینی ہے۔ جب یہ نوجوان تعلیمی میدان پروفیشنل کورسز میں خدمت خلق کے پیشہ "طب” کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ اس قوم کا غرور اور قابل مبارکباد ہیں۔ آفرین ہے ان نوجوانوں پر۔” شہر نرمل کے ہونہار طلباءرائد حمیم الدین ولد خواجہ متین الدین، علم محمد عزیر احمد ولد محمد عبدالحئی، محمد عبدالحمید ولد محمد عبدالقیوم نے نیٹ(یوجی)۔2024 میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 720 کے منجملہ بالترتیب 625، 544، 543 نشانات حاصل کرتے ہوئے ایم بی بی ایس میں کنوینر کوٹہ میں فری سیٹ حاصل کی۔ رائد حمیم الدین کو گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد، محمد عزیر احمد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج نرمل اور محمد عبدالحمید کو شاداں میڈیکل کالج حیدرآباد میں داخلہ ملا۔رائد حمیم الدین ساکن قدیم بس اسٹانڈ نرمل کے والد خواجہ متین الدین این آر آئی اور بی آر ایس کے سینئر قائد ہیں۔ محمد عزیر احمد ساکن اسلام پورہ نرمل کے والدین سرکاری معلمین ہیں انکے والد محمد عبدالحی ، اسکول اسٹنٹ ہندی کی حیثیت سے ضلع پریشد ہائی اسکول وینگوا پیٹ، نرمل میں اور والدہ ایس جی ٹی کی حیثیت سے گورنمنٹ اسکول، کرناپیٹ، نرمل میں برسر خدمت ہیں، محمد عبدالحمید ساکن اسرا کالونی، نرمل کے والد محمد عبدالقیوم سینئر پراکٹسنگ ایڈوکیٹ ہیں اور دعوت و تبلیغ کی محنت میں سرگرم ہیں۔ان ہونہار طلباءکے اس شاندار مظاہرہ پر انکے والدین، اساتذہ، رشتہ داروں، عزیز و اقارب، دوست احباب اور بہی خواہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button