شہر کی خبریں

مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں مسلم امیدواروں کو بھاری اکثریت سے منتخب کر نے محمد رحیم اللہ خان نیازی کی اپیل

حیدرآباد: 11نومبر (آداب تلنگانہ نیوز)محمد رحیم اللہ خان نیازی ترجمان و سینئر قائد بی آر ایس و سابق چیر مین متحدہ آندھرا پریش اردو اکیڈیمی و صدر اہل سنت والجماعت سیرت کمیٹی تلنگانہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں ریاست مہاراشٹرا اور

ریاست جھارکھنڈ کے باشعور مسلم و وٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 20نومبر کو منعقدہونے والے اسمبلی انتخابات مہاراشٹرا ، جھارکھنڈ میں مقابلہ کر نے والے تمام مسلم امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے منتخب کر کے اپنے اتحاد و سیاسی شعور کا ثبوت سارے ہندوستان کو دیں، کیونکہ ملک بھر کی اسمبلیوں سے مسلم نمائندگی ختم ہو تی جارہی ہے۔

کیونکہ بی جے پی اور زعفرانی تنظیموں کی کوشش ہے کہ اسمبلیوں اور لوک سبھا سے مسلمان کی نمائندگی صفر کر دی جائے۔ جس سے ہمیں چوکس و چوکنا رہنے کی شدید ضرورت ہے۔ مسلمان خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں۔

اور اپنے بھر پور اتحاد کے ذریعہ فرقہ پرستوں کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔ مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ 20نومبر کو ووٹ دینے سے پہلے ملک کے موجودہ حالات کو پیش نظر رکھیں ۔

مسلمانوں کے خلاف ماب لنچنگ ، فرقہ وارانہ فسادات ، مساجد و دینی مدارس کی شہادت ، گاﺅکشی کے نام پر قتل ،گستاخی رسول ملعونوں کی جانب سے شان رسالت میں گستاخیاں اور اس ملعون کی عدم گرفتاری ، پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل ، وقف جائیدادوں کی تباہی ، یونیفارم سیول کوڈ کے نفاذ کی کوشش، ہر سطح پر مسلمانوں کو کمزور کر دینے کی بی جے پی کانگریس و زعفرانی تنظیموں کی کوشش ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں بلڈوزر کانگریس حکومت مسلمانوں کو تباہ کر تے ہوئے بے گھر کر رہی ہے۔ جینور میں مسلمانوں پر حملے ، مساجد کی بے حرمتی 200کروڑ کا مسلمانوں کا نقصان ہوا 2ماہ سے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

#Mohammad Rahimullah Khan Niazi Appeals for Muslim Candidates’ Victory in Maharashtra and Jharkhand

متعلقہ مضامین

Back to top button