بارگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ پربی آرایس کی طرف سے غلاف مبارک کی پیشکشی
سینئر قائد محمداعظم علی کی قیادت میں وفد کی حاضری

بارگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ پربی آرایس کی طرف سے غلاف مبارک کی پیشکشی
سینئر قائد محمداعظم علی کی قیادت میں وفد کی حاضری
امن وامان اورخوشحالی۔بی آرایس کے دوبارہ اقتدار‘کے سی آر‘محمدمحمود علی کی صحت وعافیت اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعاء
حیدرآباد۔یکم/جنوری(آداب تلنگانہ نیوز) تاج ہندوستان حضرت خواجہ معین الدین چشتی حسن سنجریؒ کی بارگاہ میں آج بی آرایس پارٹی کی جانب سے غلاف مبارک پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ بی آرایس سربراہ وسابق چیف منسٹر تلنگانہ کی جانب سے ہر سال عرس شریف کے موقع پر اجمیر شریف کو پابندی کے ساتھ بصدعقیدت واحترام غلاف مبارک روانہ کیاجاتاہے۔اسی روایت کے تحت جاریہ سال بھی غلاف مبارک روانہ کیاگیا اور بی آرایس پارٹی کے سینئر قائد محمداعظم علی کی قیادت میں ایک وفد نے آج درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دی اور غلاف مبارک پیش کیا۔وفد میں سینئر بی آرایس قائدین محمدخواجہ بدرالدین‘محمد عبدالباسط(لکی) اور محمدیوسف شامل تھے۔غلاف مبارک کی پیشکشی کے موقع پر تلنگانہ کی خوشحالی‘عوام کی ترقی اور بھلائی‘امن وسلامتی‘بی آرایس سربراہ کے سی آر کی صحت وعافیت کے ساتھ عمر درازی‘ تلنگانہ میں بی آرایس کے دوبارہ اقتدار‘کے سی آر کے ارکان خاندان کی ترقی اور خوشحالی‘سابق وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل محمدمحمود علی کی صحت‘درازی عمر اور خاندان کی شادمانی کیلئے خصوصیت کے ساتھ دعاء کی گئی۔واضح رہے کہ حال ہی میں تلنگانہ بھون میں ایک پراثر تقریب کا انعقاد عمل میں لایاگیاتھا۔جس میں مذہبی قائدین کے علاوہ بی آرایس کے اقلیتی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراؤ نے محمدمحمود علی کی موجودگی میں بی آرایس پارٹی کی جانب سے بصد عقیدت واحترام غلاف مبارک اقلیتی قائدین کے حوالے کیاتھا۔سینئر بی آرایس قائد محمداعظم علی کی قیادت میں ایک وفدمحمدمحمود علی کی قیامگاہ سے غلاف مبارک کے ہمراہ 31ڈسمبر منگل کواجمیر روانہ ہواتھا۔آج وفد نے اجمیر شریف پہنچ کر حاضری دی اور غلاف مبارک پیش کیا۔اس موقع پر محمداعظم علی نے کہاکہ اولیاء اللہ کے آستانہ مرجع خلائق ہوتے ہیں۔جہاں بلا لحاظ مذہب وملت عوام حاضری دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اولیاء اللہ کے آستانوں پر حاضری سے قلبی سکون حاصل ہوتاہے۔محمداعظم علی نے کہاکہ شہنشاہ ہندوستان حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی بارگاہ میں سارے عالم میں امن وامان اورامت مسلمہ کی ترقی وسربلندی کیلئے بھی خصوصیت کے ساتھ دعاء کی گئی۔
BRS Presents Ghilaf Mubarak at Ajmer Sharif



