تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
کے کویتا سے بی سی تنظیموں اور تلنگانہ جاگروتی کے قائدین کی ملاقات
ذات پات پر مبنی سروے رپورٹ کی پیشکشی کے پس منظر میں تفصیلی تبادلہ خیال

کے کویتا سے بی سی تنظیموں اور تلنگانہ جاگروتی کے قائدین کی ملاقات
ذات پات پر مبنی سروے رپورٹ کی پیشکشی کے پس منظر میں تفصیلی تبادلہ خیال
حیدرآباد: رکن قانون سازکونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا سے آج ان کی رہائش گاہ پر مختلف بی سی تنظیموں اور تلنگانہ جاگروتی کے قائدین نے ملاقات کی۔محکمہ منصوبہ بندی کی جانب سے کابینی سب کمیٹی کو ذات پات پر مبنی سروے رپورٹ کی پیشکشی کے پس منظر میں یہ ملاقات کی گئی۔کے کویتا نے بی سی اور تلنگانہ جاگروتی کے قائدین کے ساتھ آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سروے کے اعدادوشمار کی بنیاد پر بی سی تحفظات کے معاملہ پر بات چیت کی گئی اور مختلف امور کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ مقامی اداروں کے انتخابات میں پسماندہ طبقات کے تحفظات میں ممکنہ اضافہ پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔واضح رہے کہ تلنگانہ جاگروتی کے زیر اہتمام کے کویتا نے حال ہی میں اندرا پارک پر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیاتھا اور بی سی طبقات کو 42فیصد تحفظات کی فراہمی کا مطالبہ کیاتھا۔



