تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

رکن اسمبلی جگتیال سنجے غدار۔ ذاتی مفادات کے لئے پارٹی کی تبدیلی

کے سی آر اقلیتوں کے حقیقی ہمدرد۔ شادی مبارک ،رمضان تحائف اور متعدد اسکیمات واضح ثبوت

رکن اسمبلی جگتیال سنجے غدار۔ ذاتی مفادات کے لئے پارٹی کی تبدیلی
کے سی آر اقلیتوں کے حقیقی ہمدرد۔ شادی مبارک ،رمضان تحائف اور متعدد اسکیمات واضح ثبوت

جگتیال: رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے بی آر ایس کی سلور جوبلی (پچیس سالہ جشن) کی تیاریوں کے سلسلے میں جگتیال میں منعقدہ پارٹی قائدین اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے پر تنقید کی اور کہا کہ سنجے نے اقلیتوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ڈاکٹر سنجے جو بی آر ایس کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے، انتخابات کے بعد کانگریس میں شامل ہو کر نہ صرف پارٹی سے غداری کی بلکہ عوام کو بھی دھوکہ دیا۔رکن کونسل نے واضح الفاظ میں کہا کہ ڈاکٹر سنجے کی کامیابی میں اقلیتی برادری بالخصوص مسلم بھائی بہنوں کا کلیدی کردار رہا مگر سنجے نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے وفاداری تبدیل کی۔ آپ سب لوگ ڈاکٹر سنجے سے سوال کریں کہ وہ کانگریس میں کس کے فائدے کے لئے شامل ہوئےہیں؟ کیا وہ خواتین یا اقلیت کی فلاح کے لئے پارٹی تبدیل کئے؟ ہرگز نہیں! وہ صرف ذاتی مفاد اور موقع پرستی کی ایک مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے صدر کے سی آر اقلیتوں کے حقیقی ہمدرد ہیں۔ انہوں نے کے سی آر کو سچا خیرخواہ قرار دیا اور کہا کہ کے سی آر نے ہمیشہ اقلیتوں کی بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے۔ شادی مبارک اسکیم، رمضان میں تحائف کی تقسیم اور دیگر فلاحی اسکیمات صرف اور صرف کے سی آر کی اقلیت دوستی کا ثبوت ہیں۔ سارے ہندوستان میں اگر کسی نے اقلیتوں کے لئے دل سے کام کیا ہے تو وہ کے سی آر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button