تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

آگ سے بچاؤ کے لئے بیداری تلنگانہ میں فائرسیفٹی ویک کااہتمام

آگ سے بچاؤ کے لئے بیداری تلنگانہ میں فائرسیفٹی ویک کااہتمام

تلنگانہ میں آگ سے بچاوکے لئے شہریوں میں بیداری کے لئے فائرسیفٹی ویک منایاجارہا ہے۔ آگ سے متعلق حادثات کی روک تھام ہی فائرڈپارٹمنٹ کا اصل مقصد ہے۔ اس ضمن میں محکمہ فائر سروسس کی جانب سے ہفتہ واری تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہا کہ ہر فرد کو چاہیے کہ وہ خود احتیاطی تدابیر اختیار کرے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثہ سے بچا جا سکے۔ خاص طور پر کیمیکل، پلاسٹک کے گوداموں، کپڑوں کی دکانوں اور رہائشی اپارٹمنٹس میں فائر فائٹنگ آلات کی وقتاً فوقتاً جانچ اور دیکھ بھال ضروری ہے۔محکمہ فائر سروسس کے ڈائرکٹرجنرل، ناگی ریڈی نے کہا کہ اگر خود احتیاط کے ساتھ ساتھ تمام حفاظتی معیار پر عمل کیا جائے تو کسی بھی حادثہ کی صورت میں ہونے والے نقصان کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button