جرائم و حادثاتUrdu Dailyمشرق وسطی

اسرائیل نے دمشق میں صدارتی محل کے قریب ہدف پر حملہ کیا: نیتن یاہو

Israel struck a target near the Presidential Palace in Damascus: Netanyahu.

یروشلم: اسرائیل نے شام میں دروز کمیونٹی کو کسی بھی قسم کے خطرے سے بچانے کے لئے دمشق میں صدارتی محل کے قریب ایک ہدف پر حملہ کیا ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے یہ اطلاع دی ہے۔وائی نیٹ نے وزیر اعظم کے حوالے سے کہا کہ ’’یہ شامی حکومت کے لیے ایک واضح اشارہ ہے۔ ہم دمشق کے جنوب میں فوجیوں کی تعیناتی اور ڈروز کمیونٹی کے لئے کسی بھی خطرے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘شام کی وزارت داخلہ نے بعد میں کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح گروپوں اور ڈروز سیلف ڈیفنس کے جنگجوؤں کے درمیان بدھ کی رات سے آج تک دمشق کے قریب شام کے قصبے سہنایا میں جھڑپیں ہوئیں، جہاں بنیادی طور پر ڈروز آبادی رہتی ہے۔ ڈروز عربوں کا ایک نسلی-مذہبی گروپ ہے جو لبنان، شام، اسرائیل اور اردن میں رہتا ہے۔ دسمبر 2024 میں دمشق میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد اسرائیل نے بار بار شامی ڈروز کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button