Urdu Dailyتلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںخبریں

تلنگانہ: نئی نویلی دلہن کی مشتبہ موت، جہیز ہراسانی کا الزام، سسرالی رشتہ داروں پر حملہ

Telangana: Newlywed bride dies under suspicious circumstances; dowry harassment alleged, in-laws attacked.

حیدرآباد 5 مئی، نئی دلہن کی خودکشی کے بعد اس کے افراد خاندان نے سسرالی رشتہ داروں پر حملہ کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے اگرہرام گاؤں سے تعلق رکھنے والے مہیش کی شادی 3 فروری کو شیریلا گاؤں کی رہنے والی پوجا سے ہوئی تھی۔ 3 مئی کی شام پوجا مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی۔ پوجا کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ سسرال والوں نے پوجا کا قتل کیا ہے۔انہوں نے برہمی میں مہیش کے گھر پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ پوجا کے باپ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button