Urdu Daily
تلنگانہ کی کانگریس حکومت پیشہ ور ذاتوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔ سابق وزیر سرینواس گوڑ کا الزام
Telangana Congress government is ignoring professional communities, alleges former minister Srinivas Goud.

حیدرآباد 5 مئی،تلنگانہ کے سابق وزیرسرینواس گوڑنے الزام لگایا کہ ریاست کی کانگریس زیرقیادت حکومت پیشہ ور ذاتوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔انہوں نے پارٹی آفس تلنگانہ بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر الزام لگایا کہ موجودہ کانگریس حکومت پیشہ ور طبقات کو نظرانداز کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق حکومت نے ساگرذات کے لئے کوکا پیٹ میں دو ایکڑ اراضی مختص کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے محنت کش طبقات کے لئے گروکل اسکولس قائم کئے لیکن کانگریس حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔