تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں شدید بارش۔فصلوں کو نقصان اورگھروں کی چھتیں اڑگئیں

Heavy rainfall in Siddipet district of Telangana; crops damaged and roofs blown off homes.

حیدرآباد 5 مئی، تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں طوفانی ہواوں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی۔ کئی منڈلوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا، آم کے درختوں سے پھل زمین پر گر گئے، شاخیں ٹوٹ گئیں اور بعض علاقوں میں درخت جڑ سے اکھڑ کر سڑکوں پر گر پڑے، جس سے آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔تقریباً آدھے گھنٹے تک چلنے والی طوفانی ہوا سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی، اور سڑکوں پر دھول مٹی چھا گئی، جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں پریشانی پیش آئی۔کسانوں نے آم کے زمین پر گرنے سے ہوئے بھاری نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ سدی پیٹ، چننا کوڈور، ننگنور، کوہیڈا، دولت آباد، حُسن آباد، چریال، دھول مِٹ، اور دیگر منڈلوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجہ میں ان علاقوں کے دھان خریداری مراکز پر رکھے گئے دھان کے ذخائر بھی بھیگ گئے۔ آم کے باغات میں شدید نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button