Urdu Dailyتلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںجرائم و حادثات
تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں مکئی کے کھیتوں میں خوفناک آگ، کسانوں کا نقصان
Horrific fire in cornfields of Warangal district, Telangana; farmers suffer losses.

حیدرآباد 5 مئی،تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے موگیلی چیرلا گاؤں میں کل شب شدید آگ بھڑک اٹھی۔ گیسوکنڈہ سے موگیلی چیرلا جانے والی سڑک پر بجلی کے سب اسٹیشن کے قریب تقریباً 30 ایکڑ پر محیط مکئی کا کھیت میں آگ لگ گئی۔ حال ہی میں کسانوں نے کھیت سے مکئی کی فصل کاٹ کر، اس کے کٹے بناتے ہوئے سڑک کے کنارے دھوپ میں خشک کرنے رکھے تھے۔رات کے وقت، ایک کسان نے اپنے کھیت میں بچی ہوئی مکئی کو جلانے کے لیے آگ لگائی، مگر یہ آگ تیزی سے پھیل کر قریبی کھیتوں تک جا پہنچی اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی افرادنے آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی، مگر ناکامی کے بعد ورنگل سے دو فائر انجن طلب کیے گئے۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد ہی آگ پر قابو پایا جا سکا۔کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نقصان پر توجہ دے اور انہیں مالی امداد فراہم کرے۔