تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر کی مساعی۔دبئی میں پھنسے علیل شخص کی بحفاظت واپسی
Efforts of Telangana Minister Ponnam Prabhakar: Safe return of ailing person stranded in Dubai.

تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کی کوششوں سے دبئی سے پھنسے ریاست سے تعلق رکھنے والے شخص کی آبائی مقام واپسی کویقینی بنایاگیا۔اس شخص کی شناخت سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد کے متوطن لنگیا کے طورپر کی گئی ہے جس نے شدید علالت پر سیلفی ویڈیو کے ذریعہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور وزیر پونم پربھاکر سے اپیل کی تھی کہ انہیں ہندوستان واپس لایا جائے جس پر پونم پربھاکر نے فوری طور پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ این آر آئی ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین بی ایم ونود کمار اور وائس چیئرمین بھیم ریڈی کے ذریعہ تعاون فراہم کیا۔ این آر آئی نمائندہ نے بیمار لنگیا سے ملاقات کی اور اس کی عیادت کرتے ہوئے حوصلہ دیا۔ وزیر پونم پربھاکر نے فلائٹ ٹکٹ کی رقم ادا کر کے لنگیا کو محفوظ طریقہ سے ان کے آبائی مقام تک پہنچایاجس پر لنگیا اور ان کے ارکان خاندان نے وزیر پونم پربھاکر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔