شہر کی خبریںتلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںسائنس و ٹکنالوجی

دکن کی سرزمین نئے اور شاندار باب کے لئے تیار،پہلی مرتبہ مقابلہ حسن کی میزبانی کا حیدرآباد کو اعزاز

Deccan’s land ready for a new and glorious chapter; Hyderabad honored to host the beauty pageant for the first time.

حیدرآباد 5 مئی،دکن کی سرزمین، جہاں تہذیب، ثقافت، اور حسن و جمال کی اپنی ایک تاریخ ہے، اب ایک نئے اور شاندار باب کے لئے تیار ہے۔ حیدرآباد پہلی بار عالمی مقابلہ حسن کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ شہر کی فضاؤں میں جوش، دلوں میں ولولہ اور گلیوں میں چرچے ہیں کیونکہ دنیا بھر سے حسن کی شہزادیاں اس تاریخی شہر کا رخ کرنے والی ہیں۔اس عالمی مقابلہ حسن میں کئی ممالک کی حسینائیں اپنی ثقافت، ذہانت، شخصیت اور حسن کا جلوہ بکھیریں گی۔ مقابلہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ نہ صرف شہر کی سیاحتی اہمیت کو بڑھائے گا بلکہ دنیا بھر میں حیدرآباد کی روایتی مہمان نوازی، فن تعمیر اور تہذیبی وقار کو روشناس کرائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں صرف مقابلہ حسن ہی نہیں ہوگا بلکہ تلنگانہ کی روایتی ثقافت، موسیقی، کھانے اور ہنر کی جھلک بھی پیش کی جائے گی۔ منتظمین کے مطابق، سیکیورٹی، رہائش، اور دیگر انتظامات کو عالمی معیار کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے۔ شہر کے ہوٹل پہلے ہی مکمل طور پر بک ہو چکے ہیں اور کئی بین الاقوامی میڈیا ادارے اس ایونٹ کی کوریج کے لیے اپنے نمائندے بھیج رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عالمی ایونٹ کے ذریعے نہ صرف شہر کو بین الاقوامی سطح پر ایک نئی شناخت ملے گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔حیدرآباد، جہاں ماضی کی گونج آج بھی ثقافتی ورثہ کی حامل عمارتوں سے سنائی دیتی ہے، اب دنیا کے جدید ترین فیشن اور جمالیاتی رنگوں کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ یہ لمحہ نہ صرف دکن کے لئے بلکہ پورے ملک کے لئے فخر کا باعث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button