Urdu Dailyتلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںشہر کی خبریںہندوستان ؍ ملک کی خبریں
لیفٹیننٹ ونئے نروال کی اہلیہ کو ٹرول کرنے والوں کو خاتون کمیشن کی پھٹکار، کانگریس کا ٹرولرس پر کارروائی کا مطالبہ
Women’s Commission slams those trolling Lt. Vinay Narwal’s wife; Congress demands action against the trolls.

جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے بحریہ کے افسر لیفٹیننٹ ونئے نروال کی اہلیہ ہمانشی نروال سوشل میڈیا پر ٹرولرس کے نشانے پر ہیں۔ دراصل ہمانشی نے لوگوں سے مسلمانوں اور کشمیریوں کے تئیں نفرت نہ پھیلانے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد کچھ لوگوں نے ان کے تبصرہ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔ اس معاملے پر اب قومی خاتون کمیشن (این سی ڈبلیو) نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ٹرولنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔خاتون کمیشن نے کہا کہ کسی بھی عورت کو اس کے نظریاتی خیال یا نجی زندگی کی بنیاد پر ’ٹرول‘ کیا جانا صحیح نہیں ہے۔ ہمانشی نے جمعرات کو کہا تھا، ’’ہم نہیں چاہتے کہ لوگ مسلمانوں اور کشمیریوں کے پیچھے پڑیں۔‘‘ ہمانشی کو ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی ’ٹرول‘ کیا گیا۔