وزیراعظم مودی کی پالیسی صرف دکھاوا، عمل ندارد: وائی ایس شرمیلا کی شدید تنقید
Prime Minister Modi's policy is just for show, lacks implementation: Y.S. Sharmila's strong criticism.

آندھرا پردیش کانگریس کی صدروائی ایس شرمیلانے وزیر اعظم نریندر مودی کے امراوتی دورہ پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا رویہ ایسا ہے جیسے صرف دھواں ہے، آگ نہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ **آندھرا پردیش تنظیم نو ایکٹ کی دفعہ 94(3) کے مطابق نئی ریاست کے دارالحکومت کی تعمیر کی مکمل ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے، اور امراوتی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی مرکز کی ذمہ داری ہے۔شرمیلا نے طنز کرتے ہوئے کہا ”2015 میں مٹی کو ہاتھ لگا کر وعدے کئے گئے، اور آج صرف چونا لگا کر چلے گئے۔ 10 سال پہلے جو جھوٹے وعدے کیے گئے، آج انہیں کو خوبصورت لفظوں میں دہرا کر عوام کو پھر سے دھوکہ دیا جا رہا ہے۔“انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا ”کیا دارالحکومت کی تعمیر کے لئے ایک روپیہ بھی مرکزی حکومت نے اعلان کیا؟“”کیا امراوتی کی تعمیر میں مرکزی حکومت نے کوئی عملی مدد دی؟“”کیا تقسیم کے وقت دی گئی وعدوں پر کوئی ٹائم لائن دی گئی؟“”کیا مرکز نے امراوتی کو قانونی حیثیت دی؟“انہوں نے وزیراعلی چندر بابو نائیڈو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں ہوشیاری سے مودی کی باتوں کا جائزہ لینا چاہیے، کیونکہ وہ ایک بار پھر ان کے وعدوں پر بھروسہ کرکے دھوکہ کھا رہے ہیں۔