ہندوستان ؍ ملک کی خبریںخبریں
آپریشن سندور، فوج کوشرمیلا کی مبارکباد

آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے آپریشن سندور پرردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے ”آپریشن سندور” کے تحت پاکستانی دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائیاں کرنا قابلِ ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے باعثِ فخر ہے اور فوج کو مبارکباد پیش کی۔شرمیلا ریڈی نے ٹوئٹر پر ”جے ہند، جے بھارت” کے نعرے کے ساتھ اپنی پوسٹ شیئر کی۔