شہر کی خبریںتفریح ؍ شو بز
مس ورلڈ مقابلہ کوری شیڈول کرنے کویتا کامطالبہ
Kavita demands to reschedule the Miss World contest

بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا نے کہا کہ مس ورلڈ مقابلہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست میں منعقد کیا جا رہا ہے اور پوری دنیا اسے دیکھے گی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جنگ جیسے حالات کے دوران، ہماری شبیہہ اچھی نہیں جائے گی، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم ایک غیر سنجیدہ قوم کے طور پر پیش آئیں گے۔ ہم اس ایونٹ کی منسوخی کا مطالبہ نہیں کر رہے، لیکن میں درخواست کرتی ہوں کہ اس ایونٹ کو ملتوی کیا جائے، بالکل اسی طرح جیسے آئی پی ایل کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔