تلنگانہ:ایس ایل بی سی سرنگ میں جیو فزیکل معائنوں کے بعد ہی آئندہ اقدامات
Telangana: Further steps to be taken only after geophysical surveys in the SLBC tunnel.

تلنگانہ کی ایس ایل بی سی انلٹ سرنگ کے منہدم ہونے کے واقعہ میں کئی مزدورہلاک ہوگئے تھے کے معاملے پر ماہرین کی ذیلی کمیٹی نے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ آئندہ تمام تعمیراتی کام جیو فزیکل معائنوں کے بعد ہی انجام دیے جائیں۔ سرنگ کی 30 میٹر اونچائی اور 20 میٹر لمبائی پر مشتمل معائنہ مکمل کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ یہ معائنہ این جی آر آئی کی قیادت میں دو سے تین ماہ میں مکمل ہوگا۔ راک مکینکس ماہرین نے مشورہ دیا کہ خطرناک علاقہ میں موجود ملبہ اور پتھروں کو ایک ہی سمت سے نہیں بلکہ مختلف سمتوں سے بتدریج ہٹایا جائے۔ ماہرین نے ٹی بی ایم کے ساتھ روایتی ڈرلنگ، بلاسٹنگ اور ڈی بی ایم طریقہ اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی رائے سامنے آئی کہ سرنگ کے اوپر شافٹ پوائنٹ کے قیام کے لیے جنگلاتی علاقہ کی وجہ سے مرکزی حکومت کی اجازت ممکنہ طور پر نہ مل سکے۔