حیدرآباد خوب صورت شہر،مہمان نوازی بے مثال:مس کینیڈا ایما ماریسن
Hyderabad is a beautiful city with unparalleled hospitality: Miss Canada Emma Morrison.

مس کینیڈا ایما ماریسن نے کہاہے کہ حیدرآباد شہر واقعی بہت خوبصورت ہے۔ ایئرپورٹ سے ہوٹل تک کے راستے میں جو مناظر، جو موسم دیکھنے کو ملا، وہ ہمیں کینیڈا کی یاد دلا گیا۔تلنگانہ حکومت کی مہمان نوازی بے مثال ہے، خاص طور پر ان کے لئے شاندار کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ یہاں کی میزبانی بے مثال ہے۔ خاص طور پر کھانے کی جو اقسام ہمارے لئے پیش کی جا رہی ہیں، وہ واقعی لاجواب ہیں۔انہوں نے کہا کہ مس ورلڈ مقابلے صرف خوبصورتی کا مظاہرہ نہیں ہوتے، بلکہ یہ ہمیں ایک ایسے جہاں سے روشناس کرواتے ہیں جو ہمیں پہلے معلوم نہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی انہیں معلوم ہوا کہ مس ورلڈ کا مقابلہ حیدرآباد میں منعقد ہو رہا ہے، انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ ٹرائیڈنٹ ہوٹل کے نمائندوں نے انہیں حیدرآباد کی تاریخ اور ورثہ کے بارے میں تفصیل سے بتایا، اور وہ ان دنوں میں ان مقامات کو خود جا کر دیکھنے کی بھی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مس ورلڈ صرف خوبصورتی کا مقابلہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ ایما نے ایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے تاج کے بعد دس ہزار امریکی ڈالر ایک فلاحی ادارے کو عطیہ کر چکی ہیں اور فنڈ ریزنگ پلیٹ فارم بھی قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’اب تک جن خواتین نے مس ورلڈ کا تاج پہنا، وہ صرف خوبصورتی کی علامت نہ رہیں بلکہ انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اعلیٰ مقامات حاصل لئے۔وہ نوجوان نسل کے لئے مشعلِ راہ بنیں‘مس ورلڈ’بننا فخر کی نہیں، ذمہ داری کی بات ہے.