تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںخبریں

تلنگانہ:دھان کی خریداری میں تاخیر پر کسانوں کا احتجاج

Farmers protest over delay in paddy procurement

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے سری رنگا پور میں کسانوں نے دھان کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل دھان لے کر آنے کے باوجود اب تک اس کی خریداری نہیں کی گئی۔ وزن کردہ دھان کو منتقل کرنے کے لئے مناسب تعداد میں لاریاں فراہم نہیں کی گئیں۔ مل مالکان دھان کو مل تک لے جانے پر اس میں 1 تا 3 کلو فی کوئنٹل کی کٹوتی کر رہے ہیں، جس پر کسانوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ وزن شدہ دھان اگر بارش سے بھیگ جائے تو نقصان کا اندیشہ ہے۔ کسانوں نے بغیر کسی شرط کے فوری خریداری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کسانوں کو سمجھا بجھا کر احتجاج ختم کروایا۔ کسانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مسائل حل نہ کئے گئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button