تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کے کویتا کی امریکہ میں فرزند آدتیہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت

ماں ہونے کے ناطے بے انتہا فخر محسوس کرنے کا اظہار

کے کویتا کی امریکہ میں فرزند آدتیہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت
ماں ہونے کے ناطے بے انتہا فخر محسوس کرنے کا اظہار

رکن قانون سازکونسل بی آرایس وصدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے اپنے بڑے بیٹے آدتیہ کے گریجویشن کی تکمیل پر خوشی ومسرت کا اظہار کیا۔آدتیہ نے امریکہ کی مشہور ومعروف یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔اس سلسلہ میں منعقدہ کانووکیشن تقریب میں کے کویتا نے اپنے شوہر انیل کمار کے ہمراہ شرکت کی۔فرط مسرت سے سرشار کے کویتا نے اس پرمسرت لمحہ کو سوشیل میڈیا پر شیئر کیا اور تحریر کیاکہ ”آدتیہ تمہارا ننھا ہاتھ تھامنے سے لے کر تمہیں ڈگری حاصل کرتے ہوئے دیکھنے تک کا سفر میرے لئے ایک ناقابل فراموش تجربہ رہاہے۔تم نے بہت محنت کی ۔بہت ترقی کی اور ہم سب کوفخر کرنے کا موقع دیا۔ایک ماں ہونے کے ناطے میں آج بے انتہا فخر محسوس کررہی ہوں“واضح رہے کہ کے کویتا کو دورہ امریکہ کےلئے سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 7روزہ بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی۔کے کویتا جاریہ ماہ کی 23تاریخ کو حیدرآباد واپس ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button