سکم میں اپنے ساتھی فوجی کو بچاتے ہوئے فوجی اہلکار کی موت

سکم میں اپنے ساتھی فوجی کو بچاتے ہوئے فوجی اہلکار کی موت
سکم اسکاؤٹس کے لیفٹیننٹ ششانک تیواری نے 22 مئی کو شمالی سکم میں آپریشنل ٹاسک کے دوران اپنے ساتھی سپاہی کو بچاتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے دی۔
محکمہ دفاع نے ایک ریلیز میں بتایا کہ چھ ماہ سے بھی کم عرصہ قبل 14 دسمبر 2024 کو کمیشن حاصل کرنے والا 23 سالہ افسر، سکم میں ٹیکٹیکل آپریٹنگ بیس (ٹی او بی) کی طرف روٹ اوپننگ گشت کی قیادت کر رہا تھا ۔ صبح تقریبا 11 بجے ، سپاہی ا سٹیفن سبا کا پاؤں لاگ پل کو پار کرتے ہوئے پھسل گیا اور پہاڑی ندی کی رو میں بہہ گیا۔
حاضر دماغی اور اپنی ٹیم کے ساتھ پختہ وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ ششانک تیواری نے ایک لمحے کی ہچکچاہٹ کے بغیر، سپاہی کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی، جب کہ دوسرے سپاہی، نائک پوکر کٹیل نےبھی فوری طور پر کود پڑے۔
ریلیز میں کہا گیا ہے، "وہ دونوں مل کر ڈوبتے ہوئے سپاہی کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم، لیفٹیننٹ تیواری پانی کی طغیانی میں بہہ گئے۔ ان کی ٹیم کی بے حد کوششوں کے باوجود انہيں بچایا نہیں جاسکا، اور صبح 11:30 بجے ان کی لاش 800 میٹر کے فاصلے سے برآمد کی گئی۔”
ریلیز میں مزید کہا گیا کہ "فوج نے اپنے بہادر اور لیڈر کے خسارے پر سوگ کا اظہار کیا، جو اپنی کم عمری اور مختصر سروس کے باوجود اپنے پیچھے جرات اور ہمدردی کی ایسی میراث چھوڑ گیا ہے جس سے آنے والی نسلوں کے فوجیوں کو تحریک ملتی رہے گی۔”