جرائم و حادثات
اے سی بی نے سب انسپکٹر کو 15,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

اے سی بی نے سب انسپکٹر کو 15,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
حیدرآباد26مئی اے سی بی نے جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔اے سی بی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق، اتوار کو دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر سائبرآباد کمشنریٹ کے تحت جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کے شنکر کو اے سی بی سٹی رینج یونٹ-1 نے اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے شکایت کنندہ سے ناگیندرنامی شخص کے ذریعہ 15,000 روپے رشوت طلب اور وصول کی۔رشوت کی رقم شکایت کنندہ کی گاڑی اور ڈی جے سسٹم کو واپس دینے کیلئے طلب کی گئی جسے پولیس نے ضبط کیا تھا۔