جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں شوہر اور بیوی ہلاک

اے پی:سڑک حادثہ میں شوہر اور بیوی ہلاک

آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں دیوراپلی کے قریب قومی شاہراہ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار لاری نے پیدل جا نے والے ایک خاندان کوٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں شوہر اوربیوی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ تاہم، ان کے دو بچے اس حادثہ میں محفوظ رہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ابتدائی جانچ میں پایا گیا کہ حادثہ لاری ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ دونوں شوہر اوربیوی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔ رشتہ داروں اور مقامی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بچوں کی کفالت کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button