جرائم و حادثات
چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش: خاتون ہلاک

تلنگانہ:خاتون چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں ہلاک
حیدرآباد کے چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق، 32 سالہ شویتا، جو حیدرآباد کے ترمل گری علاقہ سے تعلق رکھتی تھی، لنگم پلی سے راجمندری جانے والی 12806 نمبر ٹرین میں سفر کر رہی تھی۔چرلہ پلی اسٹیشن پر ٹرین کھڑی ہونے کے دوران وہ کوچ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اچانک پلیٹ فارم اور پٹری کے درمیان گر پڑی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی ایف اے کے ایس آئی بی انیل کمار اور جی آر پی کانسٹیبل نارائن نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ چلتی ٹرین میں چڑھنے یا اترنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔