جرائم و حادثات
حالت نشہ میں نوجوان لڑکی سڑک پر لیٹ گئی

اے پی: حالت نشہ میں نوجوان لڑکی سڑک پر لیٹ گئی
آندھراپردیش کے بھیماورم میں پالاکولو ہائی وے پر ایک نوجوان لڑکی نے حالت نشہ میں سڑک کے درمیان لیٹ کر ٹریفک میں خلل پیدا کیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ لڑکی تقریباً 20 منٹ تک ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان لیٹی رہی، جس کے باعث گاڑی سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔آخرکار پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے اسے ایک طرف منتقل کیا اور ٹریفک کو بحال کیا۔اس واقعہ کی ویڈیوزسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔