جرائم و حادثات
نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر حاملہ کرنے والے شخص کے خلاف پوکسو کا مقدمہ

تلنگانہ: نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر حاملہ کرنے والے شخص کے خلاف پوکسو کا مقدمہ
تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر حاملہ کرنے والے شخص کے خلاف پوکسو کا مقدمہ درج کیا گیا ہے یہ واقعہ بھیگل میں پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شراب خانوں اور سڑک پر پھینکی گئی شراب کی خالی بوتلیں، پانی کی بوتلیں اور دیگر اسکریپ جمع کر کے اور اسے فروخت کر روزی کمانے والی 15 سالہ لڑکی اپنی دادی کے پاس گئی اور گاؤں کے ایک شخص سے اس کی ملاقات ہوئی۔ اس شخص نے اس کے ساتھ زیادتی کی جس کے نتیجہ میں متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ پولیس نے لڑکی کی دادی کی شکایت پر اس معاملہ میں پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔