جرائم و حادثات

خاتون کا گلا کاٹ کر اسے بے رحمی سے قتل کر دیاگیا

خاتون کا گلا کاٹ کر اسے بے رحمی سے قتل کر دیاگیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے کمرل پلی گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک خاتون کا گلا کاٹ کر اسے بے رحمی سے قتل کر دیا۔پولیس اور مقامی افرادکے مطابق، مقتولہ 50 سالہ بالا لکشمی گاؤں میں کرانہ کی دکان چلاتی تھیں، جبکہ اُن کے شوہر سُدھاکر آٹو چلا کر گزر بسر کرتے ہیں۔ واقعہ کے وقت وہ گھر میں اکیلی تھیں۔ رورل سی آئی سرینو نے بتایا کہ حملہ آوروں نے موقع پا کر خاتون پر حملہ کیا اور گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ حملہ آور، خاتون کی گردن سے دو سونے کی زنجیر تقریباً 5 تولہ سونا لے کر فرار ہو گئے۔ابتدائی جانچ کے مطابق، پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل صرف زیورات کے لالچ میں کیا گیا ہے۔ واقعہ کی جگہ پر کلوز ٹیم کو لے جا کر شواہد اکٹھے کئے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔مقتول بالا لکشمی کے ایک بیٹا وینکٹیش اور ایک بیٹی سواتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button