جرائم و حادثات
فون پر مسلسل بات۔باپ کی ڈانٹ پر بیٹی کی خودکشی

فون پر مسلسل بات۔باپ کی ڈانٹ پر بیٹی کی خودکشی
حیدرآباد کے قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ کے پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سبھاش نگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فون پر مسلسل بات کرنے پر باپ نے بیٹی کو ڈانٹا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت 19 سالہ تیجسونی کے طورپر کی گئی ہے۔گھر میں تنہائی کے دوران اس نے اپنی اوڑھنی کو پنکھے سے باندھ کر پھانسی لے لی۔ واقعہ کے بعد پیٹ بشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی۔