تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ملک بھر میں 2023-24 کے دوران گوشت اور مچھلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ، آندھرا پردیش سب سے آگے

ملک بھر میں 2023-24 کے دوران گوشت اور مچھلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ، آندھرا پردیش سب سے آگے

حیدرآباد: ملک بھر میں سال 2023-24 کے دوران مجموعی طور پر 1.02 کروڑ ٹن گوشت کی پیداوار ہوئی، جس میں سب سے زیادہ حصہ چکن کا رہا۔ آندھرا پردیش میں 10.67 لاکھ ٹن اور تلنگانہ میں 11.12 لاکھ ٹن گوشت تیار کیا گیا۔اسی مدت کے دوران ملک میں 1.84 کروڑ ٹن مچھلی کی پیداوار ہوئی، جس میں آندھرا پردیش نے 51.58 لاکھ ٹن کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ یاد رہے کہ 2015-16 میں ریاست میں صرف 23.52 لاکھ ٹن مچھلی پیدا ہوئی تھی۔ اسی مدت میں تلنگانہ میں مچھلی کی پیداوار 4.56 لاکھ ٹن رہی۔ ملک میں 2019-20 کے دوران 21.13 کروڑ ہیکٹر رقبہ پر فصلیں کاشت کی گئیں، جو 2022-23 میں بڑھ کر 21.93 کروڑ ہیکٹر ہو گئی ہیں۔سال 2004-05 میں غیر قابل کاشت اراضی کا رقبہ 4.43 کروڑ ہیکٹر تھا، جبکہ مجموعی آبپاشی کا رقبہ 1996-97 میں 7.60 کروڑ ہیکٹر تھا، جو 2022-23 تک بڑھ کر 12.22 کروڑ ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے۔آندھرا پردیش میں مجموعی کاشت شدہ اراضی میں 25,876 ہیکٹر نامیاتی اراضی جبکہ 37,801 ہیکٹر تبدیل شدہ زراعت کی اراضی ہے۔ تلنگانہ میں یہ اعداد و شمار بالترتیب 5,399 ہیکٹر اور 79,465 ہیکٹر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button