جرائم و حادثات
شارٹ سرکٹ سے باپ بیٹا ہلاک ہوگئے

تلنگانہ: شارٹ سرکٹ سے باپ بیٹا ہلاک ہوگئے
حیدرآباد، 25 جون: تلنگانہ کے بھدرادی کتہ گوڑم کے رورل ایلندو منڈل میں واقع یلاپورم گاؤں میں بدھ کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ سے باپ بیٹا ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یلاپورم گاؤں کے رہنے والا نرسیا صبح کے وقت پیشاب کے لیے باتھ روم جا رہا تھا کہ اچانک بجلی کے تار سے چھو گیا ۔ اپنے والد کو بچانے کے لیے بیٹا پربھین فوراً آگے بڑھا، مگر بدقسمتی سے وہ بھی بجلی کے تار کی زد میں آ کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اس واقعہ کو دیکھ کر نرسیا کی بیوی ایرماں دونوں کو بچانے کی کوشش میں بے ہوش ہوگئی۔ مقامی افراد نے اسے زخمی حالت میں فوری طور پر ایلندو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔اس واقعہ سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی



