جرائم و حادثات

میدک میں شرمناک واقعہ: بیٹے نے صرف 6 ہزار روپے کے لیے باپ کی زبان کاٹ دی

تلنگانہ کے ضلع میدک میں شرمناک واقعہ: بیٹے نے صرف 6 ہزار روپے کے لیے باپ کی زبان کاٹ دی

 

تلنگانہ کے میدک ضلع کے اورنگ آباد تانڈہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ مقامی کسان بانوت کیریا کی زبان اُس کے اپنے بیٹے نے بے رحمی سے کاٹ دی۔ یہ انسانیت سوز حرکت صرف 6 ہزار روپے کے لیے کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بانوت کیریا ایک چھوٹا کسان ہے اور اس کے نام پر ایک ایکڑ اراضی ہے۔ حال ہی میں ریاستی حکومت کی رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت اس کے بینک کھاتے میں 6,000 روپے فصل کی امداد کے طور پر جمع ہوئے۔ اس کی خبر اس کے چھوٹے بیٹے28سالہ سنتوش کو ملی۔ سنتوش نے یہ رقم اپنے لیے مانگی، مگر کیریا نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے دو ہزار روپے علاج پر خرچ کیے ہیں اور باقی چار ہزار روپے دے سکتے ہیں۔

لیکن بیٹا سنتوش اس پر راضی نہ ہوا اور ضد کرنے لگا کہ اُسے مکمل 6 ہزار روپے چاہییں۔ دونوں میں تکرار شدت اختیار کر گئی جس کے بعد سنتوش نے نہ صرف اپنے باپ کو شدید زد و کوب کیا، بلکہ قریب ہی پڑی ہوئی زرعی اوزار کدوالی سے ان کی زبان بے رحمی سے کاٹ دی۔

شدید زخمی حالت میں کیریا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیلا گیی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button