جرائم و حادثات

تلنگانہ میں خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک،ناجائز تعلقات کے الزام پر درخت سے باندھ کر مارپیٹ

تلنگانہ میں خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک،ناجائز تعلقات کے الزام پر درخت سے باندھ کر مارپیٹ

حیدرآباد 28جون: پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں قرض کی عدم ادائیگی پر خاتون کو درخت سے باندھنے کا واقعہ ابھی تازہ ہی ہے کہ تلنگانہ میں ایک اور چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ شرمناک واقعہ ضلع ہنمکنڈہ کے تاتیکایلا گاؤں میں پیش آیا جس نے پورے سماج کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں کے چند افراد نے ایک خاتون پر ناجائز تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے پہلے اسے برہنہ کیا پھر ایک درخت سے باندھ کر شدید مارپیٹ کی۔ صرف یہی نہیں، الزام کا سامنا کر رہے مرد و خاتون دونوں کو گاؤں والوں نے آدھی رات کو زبردستی گاؤں کے بیچ میں لا کر بے عزت کیا اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ واقعہ جب مقامی افراد کے درمیان گردش کرنے لگا تو بالآخر اس کی اطلاع دھرم ساگر پولیس تک پہنچی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ بعض ملزمین فرار ہیں، جن کی تلاش میں پولیس شدت سے مصروف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button