تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ریاست بھر میں کے ٹی آر کی سالگرہ کا تزک واحتشام سے اہتمام

محمدمحمود علی نے امام ضامن باندھااورسالگرہ کی پرخلوص مبارکباد پیش کی

ریاست بھر میں کے ٹی آر کی سالگرہ کا تزک واحتشام سے اہتمام
بڑے پیمانے پر فلاحی پروگرامس کا انعقاد۔تلنگانہ بھون میں جشن کاماحول
محمدمحمود علی نے امام ضامن باندھااورسالگرہ کی پرخلوص مبارکباد پیش کی

حیدرآباد۔24جولائی(آداب تلنگانہ نیوز)بھارت راشٹرا سمیتی کا مرکزی دفتر تلنگانہ بھون آج ایک جشن کا منظر پیش کررہاتھا جہاں کارگزار صدر بی آرایس وسابق ریاستی وزیر کے تارک راماراﺅ کی 49ویں سالگرہ تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی۔ریاست بھر میں کے ٹی آر کی سالگرہ تقاریب کا جوش وخروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔بی آرایس کے قائدین اور کارکنوں کے علاوہ محبا ن کے ٹی آر نے کیک کاٹے اور کے ٹی آر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ریاست بھرمیں تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔مختلف مقامات پر مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے ۔مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔غریبوں کےلئے طعام کا نظم کیاگیا۔پودے لگائے گئے۔ثقافتی پروگرامس منعقد کئے گئے۔بی آرایس قائدین کی جانب سے طلبہ میں نوٹ بکس ‘لیاپ ٹاپ ‘مالی امداد کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔کے ٹی آر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نندی نگر رہائش گاہ پہنچ کر اپنے والد بی آرایس سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراﺅ اور والدہ شوبھماں سے ملاقات کی۔کے ٹی آر نے والدین کے پیر چھوئے اورآشیرواد لیا۔اس موقع پرکے ٹی آر کی شریک حیات اور فرزند بھی موجود تھے۔بعد ازاں کے ٹی آر نے سنگاریڈی میں بی آرایس سوشیل میڈیا رکن ششی دھر گوڑ کی رہائش گاہ پہنچے اور ششی دھر گوڑ کے افراد خاندان کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی۔کے ٹی آر نے پارٹی کیڈر کو یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا۔واضح رہے کہ ششی دھر کو بی آرایس کے افیشیل سوشیل میڈیا ہینڈل سے ایک پوسٹ کرنے پر جیل بھیج دیاگیاتھا۔کے ٹی آر کو سالگرہ کے موقع پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ‘سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی‘ریاستی وزراءپونم پربھاکر ‘سریدھر بابو‘اداکار رام چرن ودیگر نے مبارکباد پیش کی اور صحت وتندرستی کےلئے نیک خواہشات وابستہ کیں۔تلنگانہ بھون میں کے ٹی آر نے کیک کاٹا ۔اس موقع پر سابق وزیر داخلہ محمدمحمود علی نے کے ٹی آر کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور امام ضامن باندھا۔محمدمحمودعلی نے کے ٹی آر کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کےلئے نیک توقعات وابستہ کیں۔سینئر بی آرایس قائد محمداعظم علی نے کے ٹی آر کو گلدستہ پیش کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزراءٹی سرینواس یادو‘ ملاریڈی‘پرشانت ریڈی‘لکشما ریڈی اور دوسروںنے بھی کے ٹی آر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button