تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

حیدرآباد :حمایت ساگر کے 8 دروازے کھول کر پانی کو موسیٰ ندی میں چھوڑاگیا

حیدرآباد :حمایت ساگر کے 8 دروازے کھول کر پانی کو موسیٰ ندی میں چھوڑاگیا

حیدرآباد 14اگست: شہرحیدرآباد کے اہم زذخیرہ آب حمایَت ساگر کے 8 دروازے کھول کر پانی کو موسیٰ ندی میں چھوڑاگیا جس سے موسی ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔بالائی علاقوں میں شدید بارش کے بعد حمایَت ساگر میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ واٹر بورڈ کے حکام نے جمعرات کی صبح اس ڈیم کے 8 دروازے کھول کر پانی موسیٰ ندی میں چھوڑ دیا ہے۔حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 2.97 ٹی ایم سی ہے، جس کے برخلاف اس کی موجودہ سطح آب 2.64 ٹی ایم سی پانی درج کی گیی ہے۔

ڈیم میں اس وقت 17 ہزار کیوسک کا بہاو درج کیاگیا جبکہ 7,926 کیوسک پانی نیچے کی طرف چھوڑاگیا۔حکام نے موسیٰ ندی کے اردگرد رہنے والے افراد کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی مزید دو دروازے بھی کھول دیے جائیں گے۔عثمان ساگر میں بھی 4 ہزار کیوسک پانی کی آمد ہو رہی ہے۔ اس کی مکمل سطح آب 3.90 ٹی ایم سی ہے اور موجودہ سطح آب 2.87 ٹی ایم سی پانی درج کی گءی ہے۔حمایت ساگر سے پانی چھوڑے جانے کے بعد راجندر نگر کے قریب آؤٹر رنگ روڈ کی سروس روڈ پر پانی بھر گیا ہے۔ حکام نے سڑک کو بند کر دیا ہے اور گاڑیوں کو متبادل راستوں پر موڑ دیا ہے۔ مسافروں کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button