جرائم و حادثات
نالے میں بہہ کر آشا ورکر ہلاک

تلنگانہ: نالے میں بہہ کر آشا ورکر ہلاک
حیدرآباد 14اگست: تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے لکشمی پورم گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک آشا ورکر،نالے میں بہہ کرہلاک ہو گئی۔ اس آشاورکر کی شناخت اِرپا لکشمی کے طورپر کی گیی ہے۔ لکشمی اپنے بیٹے سے ملنے موٹلاگوڈم جا رہی تھی۔ راستے میں نالے کو پار کرتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ اس میں بہہ گئی۔ گاؤں والوں نے اسے تلاش کیا تو اس کی لاش نالے سے برآمد ہوئی۔
لکشمی کی موت کے بعد گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔



