تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ کے اسکولس میں ’اسکول کپتان‘ نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

تلنگانہ کے اسکولس میں ’اسکول کپتان‘ نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

حیدرآباد، 25 اگست: تلنگانہ کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے طلبہ میں قیادت کی صلاحیتیں پروان چڑھانے کے لیے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام سرکاری اسکولوں میں ’اسکول کپتان‘ نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ہر اسکول میں ایک کپتان، ایک نائب کپتان اور چار گروپ کپتان مقرر کیے جائیں گے۔ اسکول کے یہ قائدین، جنہیں بیاچس دیے جائیں گے، اسکول کے برانڈ ایمبسڈرس کے طور پر تقاریب اور میٹنگس میں اسکول کی نمائندگی کریں گے۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ طلبہ اور اساتذہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم کریں گے۔
اسکول قائدین نہ صرف اسکول میں نظم و ضبط کو یقینی بنائیں گے بلکہ طلبہ کو تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ انہیں اسکول کے مختلف کلبس جیسے ایکو کلب، گرل چائلڈ کلب وغیرہ کی سرگرمیوں کو مربوط کرنے میں بھی مدد کرنی ہوگی۔

اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ای نوین نیکولس کی جانب سے اس نئی قیادتی پہل کو متعارف کرانے کے لیے بھیجی گئی تجویز حکومت نے منظور کر لی ہے۔
ڈاکٹر نیکولس نے کہا، "اس پہل کا مقصد طلبہ میں قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنا ہے اور وہ طلبہ کو درپیش مسائل کی نشاندہی کر کے انتظامیہ تک رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button