شہر کی خبریں

شیخ پیٹ ڈویژن میں کمشنر حائیڈرا اور کارپوریٹر محمد راشد فراز کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ

شیخ پیٹ ڈویژن میں کمشنر حائیڈرا اور کارپوریٹر محمد راشد فراز کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے جوبلی ہلز حلقۂ اسمبلی کے امیدوار اور شیخ پیٹ ڈویژن کے کارپوریٹر محمد راشد فراز نے آج کمشنر حائیڈرا رنگاناتھ اور جی ایچ ایم سی کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ مل کر شیخ پیٹ ڈویژن اور جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس معائنے کے دوران بارش کے سبب پیدا ہونے والی پانی کی نکاسی اور جابجا پانی جمع ہونے کی شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ محمد راشد فراز نے موقع پر موجود عہدیداران سے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور نکاسیٔ آب کے مستقل حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ مجلسی کارپوریٹر محمد راشد فراز نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل کے ازالے کو وہ اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں اور بارش کے دنوں میں کسی بھی شہری کو دشواری نہ ہو اس کے لیے وہ خود براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مجلس عوام کی آواز ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر سطح پر جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔ مقامی عوام نے محمد راشد فراز کے بروقت دورے، عوامی ہمدردی اور عملی دلچسپی کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button