ہندوستان ؍ ملک کی خبریں
شاہ رُخ خان کے "میر فاؤنڈیشن” نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 1,500 خاندانوں تک مدد پہنچائی

شاہ رُخ خان کے "میر فاؤنڈیشن” نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 1,500 خاندانوں تک مدد پہنچائی
ممبئی، 12 ستمبر: بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رُخ خان کے "میر فاؤنڈیشن” نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 1,500 خاندانوں تک امداد فراہم کی ہے۔ میر فاؤنڈیشن مقامی این جی اوز کے ساتھ مل کر پنجاب کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کر رہا ہے۔ اس کے تحت ریلیف کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں جن میں ادویات، حفظانِ صحت کی اشیاء، کھانے پینے کا سامان، مچھر دانیاں، ترپال ، فولڈنگ بیڈ، سوتی گدّے اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔
یہ مہم امرتسر، پٹیالہ، فاضلکہ اور فیروزپور جیسے اضلاع کے کُل 1,500 خاندانوں تک پہنچے گی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی فوری صحت، سلامتی اور رہائش کی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے تاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندان عزت و وقار کے ساتھ اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سکیں۔



