جرائم و حادثات

تلنگانہ:پولیس پر ہراسانی کا الزام۔ایک شخص نے سیلفی ویڈیو بناکر خودکشی کی کوشش کی

تلنگانہ:پولیس پر ہراسانی کا الزام۔ایک شخص نے سیلفی ویڈیو بناکر خودکشی کی کوشش کی

حیدرآباد، 15ستمبر:  پولیس پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے ایک نوجوان نے سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے چوہوں کا زہرپی لیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آیا۔ نوجوان جس کی شناخت سرینواس کے طورپر کی گئی ہے، نے چوہوں کا زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔زہر کھاتے وقت خود بنائی گئی ایک سیلفی ویڈیو میں اس  نے کہا کہ چپہ ڈنڈی کے رکن اسمبلی ستیم، سب انسپکٹر نریش اور رکن اسمبلی کے حامی اس کی موت کے ذمہ دار ہیں۔سرینواس گندھادھاری منڈل کے حمایت نگر کا رہنے والا ہے اور اس نے اپنی بستی کے لئے بس کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست ایم ایل اے سے کی تھی۔ جب اس معاملہ میں کوئی اقدام نہیں کیا گیا تو اس نے سوشل میڈیا پر اس کی تنقید کرتے ہوئے ایک پیغام پوسٹ کیا۔اس کے بعد رکن اسمبلی کے حامی آرمی سری نواس نے اسے فون کر کے بدزبانی کی۔ سرینواس نے بھی بدزبانی سے جواب دیا۔ اس پر مشتعل ہو کر ایم ایل اے کے حامی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ہفتے کو ملّیال سب انسپکٹر نریش نے سرینواس کو پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے اس کی مبینہ طورپر پٹائی کردی اور بدکلامی کی۔اس بے عزتی سے شدید پریشان ہو کر سرینواس نے اتوار کی رات کریم نگر ٹاؤن 1 پولیس اسٹیشن کے سامنے کلپنا لاج میں چوہوں کا زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔پولیس نے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button