صدرتلنگانہ جاگروتی کویتا کا آبائی گاﺅں چنتا مڈکا میں شاندار استقبال
مقامی عوام کے ساتھ بتکماں پروگرام میں شرکت

صدرتلنگانہ جاگروتی کویتا کا آبائی گاﺅں چنتا مڈکا میں شاندار استقبال
مقامی عوام کے ساتھ بتکماں پروگرام میں شرکت
حیدرآباد۔21ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے اپنے آبائی موضع چنتا مڈکامیں گرام واسیوں کے ہمراہ بتکماں پروگرام میں شرکت کی ۔اس موقع پرگاﺅں کے عوام نے ڈھول ‘تاشوں اور روایتی سازوں کے ساتھ کے کویتا کا شاندار استقبال کیا۔کویتا نے چنتا مڈکا کی شیوامندر میں پوجا کی۔بعدازاں مادیگا سنگم چنتا مڈکا گرام صدر جی سوامی اور صدرمدیراج سنگم چنارام کے مکانات پر بتکماں سجایااور پوجا میں شریک ہوئیں۔کویتا نے ہائی اسکول گراﺅنڈ پر عوام کے ساتھ بتکماں کھیلا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کویتانے کہاکہ چنتا مڈکا ایک تاریخی گاﺅں ہے جہاں سے تلنگانہ کےلئے جدوجہد کی شروعات ہوئی۔چنتا مڈکا کے سپوت کے سی آر کسی کے کہنے سے قبل ہی تلنگانہ کےلئے کمربستہ ہوگئے تھے۔کے سی آرنے ساری ریاست کا دورہ کیا اور عوام کو بےدار کرتے ہوئے تلنگانہ کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔کے سی آر کی بدولت ہی ریاست تلنگانہ وجود میں آئی۔کویتا نے کہاکہ چنتا مڈکا کی مٹی سے ایک ایسا انقلاب بپا ہوا۔ جس نے ریاست اور ملک کی تاریخ بدل کر رکھ دی۔اسی گاﺅں میں بتکماں کھیلنے کےلئے مدعو کیاجانا میرے لئے باعث فخر اور مسرت ہے۔کویتا نے کہاکہ وہ کئی برسوں سے چنتا مڈکا نہیں آسکی تھیں۔لیکن عوام نے انہیں یہاں مدعو کیا جس پر وہ شکر گزارہیں۔انہوںنے یاد کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچپن میں یہاں سبھی طبقات کو ساتھ لے کر بتکماں کھیلتی تھیں۔چنتا مڈکا نے سبق دیاہے کہ تمام ذات پات اور مذاہب کو جوڑ کر چلناہے اور وہ اسی اصول پر گامزن ہے۔کویتا نے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے دوران وہ ہرگاﺅں میں بتکماں کھیلتیںاور پاﺅں میں رسی باندھ کر گھوما کرتیں۔ےہ سب حوصلہ چنتا مڈکا نے ہی دیاہے۔کویتا نے کہاکہ کے سی آر نے عوام کی دعاﺅں سے ایک انقلاب برپاکیا اور تلنگانہ حاصل کیا۔انہوںنے یاددلایاکہ تلنگانہ کی جدوجہد کے دوران بھی ہزاروں رکاوٹیں تھیں۔ یہاں تک کہ گولیاں بھی چلیں۔لیکن عوام نے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے۔آج سیاسی پابندیوں سے بھی جدوجہد رکنے والی نہیں ہے۔صدرتلنگانہ جاگروتی نے کہاکہ جارےہ سال چنتا مڈکا کے عوام نے انہیں اپنی آغوش میں لیاہے اور ےہ یادگار لمحات ہمیشہ ان کے دل میں محفوظ رہیںگے۔



