تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کو 42فیصد ریزرویشن،تلنگانہ ہائی کورٹ نے سماعت 8اکتوبر تک ملتوی کردی

مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کو 42فیصد ریزرویشن،تلنگانہ ہائی کورٹ نے سماعت 8اکتوبر تک ملتوی کردی

حیدرآباد، 6 اکتوبر۔ تلنگانہ میں مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کو 42فیصد ریزرویشن کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کردہ درخواست کی سماعت ریاستی ہائی کورٹ نے 8اکتوبرتک ملتوی کردی ہے۔ 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے جی او نمبر 9، جو 26 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا کو ہائی کورٹ میں راجناسرسلہ ضلع کے کوتھاپلی کے رہنے والے گوپال ریڈی نے حال ہی میں ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اس درخواست میں یہ دعوی کیاگیا تھاکہ نئے ریزرویشن سے دستور کے مطابق ریزرویشن 50 فیصد سے تجاوز کررہے ہیں جو غیر آئینی ہیں۔ ہائی کورٹ نے اس درخواست کی سماعت کو اس ماہ 8 تاریخ تک ملتوی کر دیا ہے۔اس معاملہ میں ایک اور اہم قانونی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ریاست میں بی سی طبقات کے لئے 42 فیصد ریزرویشن کی حمایت میں ہائی کورٹ میں ضمنی درخواست دائر کی گئی ہیں۔ یہ درخواست بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بی سی تحریک کے رہنما آر کرشنیا اور ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر چرنجیولو کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button