تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ:گوگل میپس پر آرٹی سی بس کے مقام کو دیکھنے کی جلد سہولت کا آغاز

تلنگانہ:گوگل میپس پر آرٹی سی بس کے مقام کو دیکھنے کی جلد سہولت کا آغاز

حیدرآباد، 7 اکتوبر: کسی نئے علاقہ میں جاتے وقت گوگل میپس کی مدد کتنی کارآمد ہوتی ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ کسی گاؤں یا شہر کا نام گوگل میپس میں درج کرتے ہی یہ ایپ آپ کو بتا دیتی ہے کہ آپ اس مقام سے کتنی دور ہیں، وہاں پہنچنے میں کتنا وقت لگے گا اور راستہ کون سا ہے۔ اب یہی گوگل میپس اب تلنگانہ کے آر ٹی سی بسوں کی معلومات بھی فراہم کرنے والا ہے۔ اس میں شہر، ضلع اور بین الریاستی بسوں کے اوقات اور راستے بھی براہ راست نظر آئیں گے، جس سے مسافروں کا وقت کافی بچے گا اور عوامی ٹرانسپورٹ نظام مزید مؤثر بنے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button