تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
رتن ٹاٹاکو تارک راما راو کاخراج

رتن ٹاٹاکو تارک راما راو کاخراج
بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ رتن ٹاٹا ایک حقیقی جدت پسند، ایک شاندار انسان، بیشترافراد کے لیے ایک تحریک اور ایک عاجز لیجنڈ تھے۔راماراو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ رتن ٹاٹا کا انتقال کاروبار، فلاح و بہبود اور انسانیت کی دنیا میں ایک خلا چھوڑ گیا ہے۔جب بھی ہم ٹی ہب کو دیکھیں گے، ہم آپ کو یاد کریں گے، سر آپ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور آپ ہر اس شخص کے لیے تحریک کا ذریعہ بنیں گے جو اس دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتا ہے۔میں ٹاٹا خاندان، ٹاٹا گروپ، اور ان تمام افرادسے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جن کی زندگیوں پر اس غیرمعمولی شخصیت نے اثرچھوڑاتھا۔“



