تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ورلڈ مینٹل ہیلت ڈے ،عادل آباد میں ذہنی صحت کے زیر عنوان پروگرام

دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاﺅکے بارے میں شعوربیداری پروگرام

ورلڈ مینٹل ہیلت ڈے ،عادل آباد میں ذہنی صحت کے زیر عنوان پروگرام
دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاﺅکے بارے میں شعوربیداری پروگرام

عادل آباد10اکتوبر (آداب تلنگانہ نیوز)عادل آباد ضلع ذہنی صحت پروگرام آفیسر ڈاکٹر سریدھر نے کہا کہ ذہنی صحت بہت بڑی نعمت ہے۔ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر جمعرات کے روز عادل آباد شہر مستقر میں واقع ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیس میں ذہنی صحت کی ضرورت، دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاﺅکے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پرضلع ذہنی صحت پروگرام آفیسر ڈاکٹر سریدھر نے کہا کہ ورلڈ مینٹل ہیلت ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو ذہنی صحت کی ضرورت اور افادیت، دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، تاکہ لوگ ذہنی صحت کو بڑھاوا دینے کی جانب متوجہ ہو سکیں۔انہوں نے کہاکہ جسمانی نشو نما کو بڑھانے کے لئے دماغ کا تندرست ہونا لازم ہے،کیونکہ تندرست دماغ صحت مند جسم کا ضامن ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ معیاری ذہنی صحت کی کمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ خودکشی کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری پریشانیوں کی وجہ سے خودکشی جیسے فیصلہ نہ کریں۔انہوں نے بغیر کسی خوف کے ہمت کے ساتھ چھوٹے چھوٹے مسائل کا سامنا کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت مند اور تندرست جسم و ذہن کے لئے تناﺅسے پاک زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے ذہنی تناﺅمیں مبتلا افراد ٹول فری نمبر 14416 پر کال کر کے مفت مشاورتی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع ڈپٹی ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر سادھنا، ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر وائی سی سرینواس، آفس سپروائزرس گوپی، شماریاتی آفیسر برہمانند ریڈی، ڈیمو وینکٹ ریڈی، ماہر نفسیات ڈاکٹر سریکانت، پروگرام کوآرڈینیٹر سرینواس، رمنا، دفتری عملہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button