ریاست میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کاوعدہ
حسن آباد میں ہینڈبال کے ریاستی مقابلوں کااختتامِ ، وزیرپونمپربھاکر کا خطاب

حسن آباد11نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ بہبود پسماندہ طبقات پربھاکر گوڑ نے آج اعلان کیا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ میں کھیل کود کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ہر ممکنہ حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں میں نکھار کے علاوہ سرپرستی کے لیے درکار تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے۔چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جنوبی کوریا کے شہر سیول کے طرز پر ریاست میں ینگ انڈیا اسکل ڈیولپمنٹ اسکول قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔وہ آج ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد ٹاو¿ن میں واقع منی اسٹیڈیم میں اسکول گیمز فیڈریشن کی ضلع سدی پیٹ شاخ کے زیر اہتمام 8نومبرتا10 نومبر2024 منعقدہ سہ روزہ ریاستی سطح کے ہینڈ بال مقابلوں میں کامیاب ہونے والے اضلاع کی ٹیموں کو انعامات تقسیم کرتے ہوئے تقریب کو مخاطب کر رہے تھے۔
ریاستی سطح کے مقابلوں میں ضلع عادل آباد کی لڑکیوں کی ٹیم نے ریاستی سطح کا انعام اول اور لڑکوں کے زمرے میں ضلع ورنگل کے ٹیم نے ریاستی سطح کا انعام حاصل کیا مذکورہ لڑکے اور لڑکیوں کی ٹیموں کو عنقریب پنجاب میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے مقابلوں میں شریک کیا جائے گا۔اختتامی تقریب میں ریاستی وزیر پونمپربھاکرگوڑ کے ہمراہ صدر ضلع لائبریری کمیٹی کے لنگم مورتی،صدر بلدیہ اے رجیتا ونکٹ،نائب صدر اےانیتا سرینواس ریڈی،اسکول گیمس فیڈریشن کی ضلع سکریٹری سوندریہ, ہینڈ بال کے ریاستی مبصرین جی سرینواس محمد عثمان علی خان،فزیکل ڈائریکٹر بوٹلا راجاملیا،اوم پرکاش اور دوسرے عہدیداروں کے علاوہ مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کھلاڑیوں اولیاءطلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
#Commitment to Sports Promotion and Athlete Support in State



