جرائم و حادثاتہندوستان ؍ ملک کی خبریں

اے پی:کھیت کی اراضی کے مسئلہ پر جھگڑا۔دوخاندانوں کے 11افرادزخمی

AP: Dispute over farmland. 11 members of two families injured.

آندھراپردیش میں کھیت کی اراضی پر پیدا تنازعہ کے جھگڑے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ضلع وجیانگرم کے گُلّہ سیتارام پورم گاؤں میں کھیت کی اراضی کے معاملہ پر جھگڑا ہوا جس میں 11 افراد زخمی ہو گئے، ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیتارام پورم سے تعلق رکھنے والے دو خاندانوں کے درمیان کھیت کی اراضی پر جھگڑا شروع ہوا۔ بات بڑھنے پر دونوں جانب سے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے کئے گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور دونوں گروپوں کی جانب سے دی گئی شکایتوں کی بنیاد پر مقدمات درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button