جرائم و حادثات

شادی کی تقریب سے واپس آرہی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد کی موت

Car returning from wedding ceremony meets with accident; four people killed.

مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اندور کے مہو واپس آتے ہوئے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ودیشا ضلع کی سرونج تحصیل میں پیش آئے اس حادثے میں مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تمام لوگ اندور کے مہو میں واقع املا پورہ مان پور واپس آ رہے تھے۔ اس دوران دیر رات تحصیل لٹیری کی وادی آری میں پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔لیٹری پولیس اسٹیشن آفیسر جے کمار کے مطابق اطلاع ملنے پر زخمیوں کو لیٹری کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دیا۔ دیر رات ایک شدید زخمی شخص کو ودیشا میڈیکل کالج ریفر کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ ایک شدید زخمی کو بھوپال ریفر کر دیا گیا ہے۔ ودیشا میڈیکل کالج میں متوفیوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button